22 اگست 2010 - 19:30

پاکستان کےقبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ہونےوالےبم دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

پاراچنار سے موصولہ رپورٹ کےمطابق پیر کے روز کرم ایجنسی کےخومچوکےعلاقےمیں جرگے کےدوران اچانک بم دھماکہ ہوا جس میں سات افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقے خومچہ میں اسکول ملکیت کے تنازع پر قبائلی جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران زوردار دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے شیعہ افراد کی لاشیں پاراچنار پہنچا دی گئی ہیں جبکہ کئی سنی افراد بھی اس حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شعبان، منی خیل، یوسف اور قیمت جان شامل ہیں۔

مبصرین کے خیال میں یہ بم دھماکہ علاقے میں ایک بار پھر جنگ شروع کرانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

........

/110